ڈالر کے وار جاری، قیمت میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) ڈالر کے روپے پر وار جاری ہیں، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 278.20 روپے سے بڑھ کر 278.37 روپے پر بند ہوا، ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں نمایاں کمی، سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی جاری
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا، ڈالر 280.06 روپے سے بڑھ کر 280.15 روپے کا ہو گیا، یورو 1.64 روپے کمی سے 299.01 روپے، برطانوی پاؤنڈ 56 پیسے کمی سے 353.74 روپے، اماراتی درہم 4 پیسے کمی سے 75.95 روپے اور سعودی ریال 74 پیسے کمی سے 74.09 روپے کا ہو گیا۔