بھارت: المناک کار حادثہ، سلمان اور شاہ رخ سمیت معروف یوٹیوبرز جاں بحق

Jun 10, 2024 | 20:58:PM
بھارت: المناک کار حادثہ، سلمان اور شاہ رخ سمیت معروف یوٹیوبرز جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت میں ایک خوفناک کار حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں شاہ رخ اور سلمان سمیت 4 نامور مسلمان یوٹیوبرز جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں 4 مسلمان یوٹیوبرز جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے یوٹیوبرز کے نام لکی چوہدری، سلمان، شاہ رخ اور شاہنواز بتائے گئے ہیں، نوجوان یوٹیوبر  ’راؤنڈ ٹو ورلڈ‘ (Round2World) کے نام سے یوٹیوب چینل چلا رہے تھے جس میں ان کے سبسکرائبر کی تعداد 2.6 ملین سے زائد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ دگنگنا سوریا ونشی پر سنگین الزامات عائد

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان یوٹیوبرز ایک سالگرہ کی تقریب سے گاڑی میں اپنے گھر واپس جا رہے تھے جہاں اُن کے سامنے اچانک ایک تیز رفتار گاڑی آگئی، حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوا اور چاروں یوٹیوبرز کو سی ایچ سی گجرولا ہسپتال لے جانے کے لیے فوری طور پر ایمبولینس کا انتظام کیا گیا، تاہم ہسپتال پہنچانے پر ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

واقعے سے متعلق پولیس اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں زخمیوں کو علاج کے لیے امروہہ ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا ہے جبکہ یوٹیوبرز کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان یوٹیوبرز کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔