کورونا سے مزید43 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،1786 نئے مریض

Mar 10, 2021 | 09:45:AM
کورونا سے مزید43 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،1786 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس کےوار تھم نہ سکے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 324 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 239 ہوگئی جبکہ ملک بھر کورونا کے مزید1786 نئے مریض سامنے آ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے  اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 786 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 79 ہزار 654، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 150، خیبر پختونخوا میں 74 ہزار 433، بلوچستان میں 19 ہزار 141، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 46 ہزار 229 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 673 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 93 لاکھ 18 ہزار 38 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 425 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 65 ہزار 216 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 664 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 324 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 629، سندھ میں 4 ہزار 442، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 122، اسلام آباد میں 512، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 314 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔