بھارت میں تمام کھلاڑیوں کا وزن کم اور پیٹ درد رہا، بین سٹوکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انگلینڈ کے بہترین آل راؤنڈر بین سٹوکس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ انکی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کا اچانک بھارت کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے دوران وزن کم ہوگیا جبکہ تمام کھلاڑی میچ سے قبل پیٹ کے درد میں مبتلا تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کو 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-3 سے شکست اٹھانی پڑی۔ آخری میچ میں اسے ایک اننگز اور 25 رنوں سے شکست اُٹھانی پڑی۔ کھلاڑی مکمل طور پر پُرعزم تھے لیکن میرے خیال میں گزشتہ ہفتہ چند ایک ہم میں سے بیمار ہوگئے اور اسکی وجہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ میں کھیلنا پڑا، سٹوکس نے یہ بات برطانوی اخبار’’ ڈیلی مرر‘‘ کو بتائی۔ میرا ایک ہفتہ میں 5 کلو کا وزن کم ہوگیا۔ ڈام سبلی کا 4 کلو گرام اور جیمی اینڈرسین کا3 کلوگرام اور دیگر کا بھی اسی طرح وزن گھٹ گیا۔ جیک لیچ بولنگ سپیل کے دوران میدان پر بیٹھ رہے تھے، بار بار وہ ٹائیلٹ میں اپنا وقت گزار رہے تھے۔ ریشبھ پنت اور واشنگٹن سندر نے علی الترتیب 101 اور 96 رن بنائے جس سےبھارت کو پہلی اننگز میں 365 کی لیڈ حاصل ہوسکی جس کے بعد میزبانوں نے انگلینڈ کو 135 پر آئوٹ کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔ اِس کے لئے معذرت خواہی کے لئے جگہ نہیں کیونکہ ہر کوئی کھیلنے کے لئے تیار تھا، کھلاڑیوں نے ہر ممکنہ طور پر بہتر مظاہرہ کی کوشش کی تاکہ انگلینڈ جیت جائے۔ سٹوکس نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو سابق کھلاڑیوں کے راستہ پر عمل کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز میں بہت کچھ ڈرا کرنے کے مواقع ملے لیکن یہ بات اہم رہی کہ گیم کو بہتر بنانے کے لئے توجہ نہیں رہی۔ ماہرین کے پاس صرف یہ کام رہ گیا ہے کہ یہ بتائیں کہ کیا چیز اچھی ہے؟ لیکن اُنکی ذمہ داری کھلاڑیوں اور ٹیم کو بہتر بنانا نہیں ہے، وہ ہمارا کام ہے اور اسی پر ہمیں توجہ دینی ہیں۔ اسٹوکس نے کہا کہ اس قسم کے نقصان سے ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ پست ہو جائے گا۔ بعض کئی کھلاڑیوں کے لئے بھارت کا پہلا دورہ تھا اور ان کے لئے سیکھنے کے لئے ایک بہتر موقع تھا۔ میں نہیں چاہتا کہ کوئی بھی کھلاڑی بطور خاص نوجوان کرکٹر اولی پوپ، زک کرالی یا ڈام سبلی جیسا ہو جو دورہ کو چھوڑنے کے بارے میں غور کررہے ہیں۔ یہ لوگ یہاں بہتر نہیں دکھائی دیئے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ کا اب ہندوستان سے 5 ٹی 20 سیریز میں مقابلہ ہوگا جس کا آغاز 12 مارچ سے ہوگا۔
Click