روس کی پاکستان کو افغان امن عمل سے متعلق اجلاس میں شرکت کی دعوت

Mar 10, 2021 | 10:25:AM

(24نیوز)پاکستان کو روس نے 18 مارچ کو ماسکو میں ہونے والے افغان امن عمل سے متعلق ’توسیعی کنسورشیم‘ کے اجلاس میں مدعو  کرلیا۔

غیرملکی میڈیا نے افغانستان کیلئے روس کے صدارتی ایلچی ضمیر کابلوف کے حوالے سے بتایا کہ امریکا، چین، پاکستان، افغان حکومت اور طالبان کو افغانستان میں پرامن تصفیہ سے متعلق آئندہ توسیع شدہ سہ فریقی مشاورت میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔روس کے صدارتی ایلچی ضمیر کابلوف نے کہا کہ یہ ایک کانفرنس نہیں  یہ مشاورت پر مبنی توسیع کنسورشیم ہے جس میں روس، امریکا، چین اور پاکستان کے علاوہ افغان حکومت کے نمائندوں، سیاست دانوں اور طالبان کے وفد کو بھی مدعو کیا ہے۔
 خیال رہے کہ ضمیر کابلوف 19 فروری کو پاکستان پہنچے تھے اور انہوں نے ماسکو کے اس اجلاس کے انعقاد کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔اس موقع پر پاکستان نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لئےروسی کوششوں کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔علاوہ ازیں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ وزیر خارجہ نے علاقائی مشاورت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور افغان امن عمل کی حمایت میں چار فریقی مذاکرات کے کردار کو سراہا۔

مزیدخبریں