میانمار :فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے، سکیورٹی فورسز کا رہائشی علاقوں میں سرچ آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کےخلاف سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا۔
ینگون شہر کے ایک علاقے میں مقامی باشندوں نے جگہ جگہ رکاؤٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی،اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوجی بغاوت کے مخالف مظاہرین کے گھروں میں گھس کر ایک ایک کمرے کی تلاشی لینا شروع کر دی۔ یہ کارروائی خاص طور پر ان گھروں میں کی گئی جہاں زیر حراست سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کی پارٹی کے جھنڈے لہرا رہے تھے۔مظاہروں اور پرتشدد واقعات کی کوریج کرنے والے پانچ میڈیا ہاؤسز کے لائسنس بھی منسوخ کر دیئے گئے۔