عبدالغفور حیدری کا انکار۔۔ حکومت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نیا نام سامنے لے آئی

Mar 10, 2021 | 10:59:AM

(24نیوز)جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفوری حیدری کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی آفر ٹھکرانے پر حکومت نیا نام سامنے لے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سینیٹر فیصل جاوید کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

حکومت آج اتحادی جماعتوں کے ساتھ  مشاورت کے بعد  سینیٹرفیصل جاوید کا بطورامیدوار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا اعلان کرے گی۔واضح رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ کا حکومت سے مطالبہ کررکھا ہے۔ اب کیا اتحادی حکومت کے امیدوار کو سپورٹ کریں گے یا اپنا امیدوار لانے پر اصرار کریں گے اس کا فیصلہ آج ہونے والی اہم میٹنگ کے بعد ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی آفر کی گئی  جنہیں انہوں نے یکسر طور پر مسترد کردیا تھا۔

مزیدخبریں