فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا۔۔ !!!

Mar 10, 2021 | 11:23:AM

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ کیس کی مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

لیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار  نے جہانگیر جدون ے موقف اپنایا کہ ہائی کورٹ نے قرار دیا بادی النظر میں فیصل واووڈا کا بیان حلفی جھوٹا ہے،  فیصل واووڈا ہائی کورٹ میں بھی وکیل تبدیل کرتے رہے۔الیکشن کمیشن نے  فیصل واوڈا سے انکے 2018 عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی سے متعلق سوالات کئے۔ ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصرنے کہا کہ کیا کاغذات نامزدگی خود فیصل واڈا نے بھرا،جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ میں عام آدمی ہوں مجھے قانون کا نہیں پتہ نہیں۔یہ ایک سیاسی کیس ہے  جو میرے مخالف وکیل نے باتیں کیں وہ بے بنیاد ہیں۔جس پر ممبر الیکشن کمیشن کے پی نے کہا آپ ہمارے سوالات کے جوابات دیں۔کیا آپ نے کاغذات نامزدگی فارم خود نہیں بھرا تھا یا آپ سوالات کے جوابات نہیں دینا چاہتے۔ فیصل واوڈا نے کہا میری کیس کے حوالہ سے بالکل تیاری نہیں، آج جواب نہیں دے سکتا۔ اگر آئندہ بلائیں گے تو حاضر ہوکر جواب دے دونگا۔پی ٹی آئی ہنما نے مزید کہا  کہ میں اتنا قانونی زبان کو نہیں جانتا، آج آکر تھوڑا قانونی زبان کا علم ہوا۔

ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ فیصل واڈا آپ ایسی بات نہ کریں آپ رکن پارلیمنٹ ہیں۔فیصل واڈا  نے کہا  اگلی تاریخ دیدیں مکمل جواب دینگے،کیا آپ اگلی سماعت پر آئیں گے؟ ممبر ارشاد قیصر کے استفسار پر فیصل واوڈا نے کہا آپ سو بار بلائیں میں آؤں گا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا سے تحریری جواب مانگ لیا اور سینیٹر شپ کا نوٹیفیکشن روکنے کی استدا مسترد کردی۔سینئیر قانون دان رشید اے رضوی کی فیصل واڈا کے خلاف کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کرلی گئی۔عدالت نے قرار دیا کہ فیصل واڈا خود تحریری طور پربیان حلفی کے ساتھ جواب جمع کرائیں۔ بعدازاں کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

بعدازاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے میرا نوٹیفکیشن روکنے کی استدا مسترد کر دی ہے۔جو اللہ کو منظور ہو گا وہی کیس میں ہونا ہے۔

 

مزیدخبریں