کو رونا۔۔لاہور سمیت سا ت اضلا ع میں سر کا ری اور نجی یو نیورسٹیاں بھی 2 ہفتے کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کورونا کی موجودہ صورت حال کے باعث ایچ ای سی نے یونیورسٹییز میں آن لائن کلاسز کی ہدایت جاری کر دی۔لاہور سمیت سات اضلاع میں سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو دو ہفتوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں دو ہفتوں کیلئے آن لائن کلاسز کروا ئی جا ئیں گی۔
دوسری جا نب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اجلاس میں پنجاب کے 7 اضلاع میں سکولوں کو دو ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں دوہفتوں کیلئے سکولوں میں تعطیلات (Spring Beak)کا اعلان کردیا.
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کےاجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کے سات اضلاع (لاہور، فیصل آباد گوجرانوالہ ،گجرات ،سیالکوٹ ،ملتان ،راولپنڈی) میں سکولوں کو دوہفتوں (15 مارچ سے 28 مارچ تک ) کیلئے بند کردیا جائے۔این سی او سی کے فیصلے کے مطابق پشاور کے تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیاں ہوں گی۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے دوران کیسز میں شرح میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا،اسلام آباد میں دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق کیا گیا ہے۔تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی۔ ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے کی پابندی برقرار ہوگی، ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کی پالیسی جاری رہے گی۔
حکومتی ٹیم نے مزید کہا کہ بیماری کے پھیلاؤ کے تناسب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے رہیں گے۔ماسک کے استعمال پر مستقل زور دے رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ لاہور،فیصل آباد،ملتان سمیت پنجاب کے سات اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی اداروں میں 2 ہفتوں کیلئے چھٹیاں ہوں گی۔باقی اضلاع حکومتی احکامات اور شیڈول پر عمل کریں گے۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) March 10, 2021
Spring Break in all Public & Private Schools of Lahore, Faisalabad, Gujranwala, Gujrat, Rawalpindi, Multan, Sialkot will be from March 15th, 2021 to March 28th, 2021. All Public & Private schools in rest of the Districts will follow regular schedule.
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے ملک بھر میں کرونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اسی خطرے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی ابی) نے پی ایس ایل 6 کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔