صادق سنجرانی کی جیت کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گے:شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن خرید و فروخت سمیت تمام غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
سینٹ انتخابات کے حوالے سے شبلی فراز نے کہا کہ صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے۔حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کی کامیابی کے لئے جو کرنا پڑا کریں گے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم اپنے ہاتھ قانون سے باندھ لیں اور دوسرے فریق کے جو دل میں آئے وہ کرے۔
دوسری جانب معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیراعظم اور پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، ایماندار وزیراعلیٰ کرپٹ اپوزیشن کو ہر وقت کھٹکتے ہیں، اپوزیشن کے غبارے سے پہلے کی طرح پھر ہوا نکلے گی، عدم اعتماد بچونگڑا پارٹی کا کھیل نہیں، عثمان بزدار ہی 2023 تک وزیراعلی پنجاب رہیں گے۔ اپوزیشن کے غبارے سے پہلے کی طرح پھر ہوا نکلے گی، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ایوان کو بہترین انداز میں چلا کر سینیٹرز کا اعتماد حاصل کیا، ان کے غیر جانبدار رویے اور بہترین اخلاق کی بدولت سینیٹرز انہیں چیئرمین منتخب کروانا چاہتے ہیں، آزاد ارکان کی بدولت حکومت کا پلڑا بھاری ہے۔