(24نیوز)بھارت پر پاکستان کا خوف سوار۔۔ پاکستانی غبارہ (جس پر پی آئی اے ‘ لکھا تھا ) غلطی سے مقبوضہ کشمیر میں گر گیا جس پر بھارتی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
بھارتی فوج اور پولیس پاکستان سے بے حد خوفزدہ۔۔ پاکستانی کبوتر ہو یا کچھ اور۔۔؟ غلطی سے سرحد پار چلا جائے تو بھارت کی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں۔ ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کھٹوا کے ہیرا نگر سیکٹر کے سوتراچک گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک طیارے کی شکل کا غبارہ (جس پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا ) زمین پر آگرا۔جموں کشمیر پولیس کے مطابق اس طیارہ نما غبارے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتی بوکھلاہٹ کا خوب مذاق اڑا یا جارہا ہے۔صارفین کا دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غبارے کو میوزیم میں رکھنا چاہیے اور اس کا نام ’پاکستان ایوی ایشن ٹیکنالوجی 2021‘ لکھنا چاہیے۔ایک اور صارف نے ’فری پاکستان بلون'کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ یہ جمہوریت اور نقل و حرکت کی آزادی پر حملہ ہے، اوہ میرے خدایا، میں تو ہل کر رہ گئی ہوں، بھارت صرف 21 انچ کے غبارے سے خوفزدہ ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ بچپن میں پڑوسی کے گھر بال چلی جاتی تھی تو ایسی (بھارت) ہی کھڑوس آنٹی ہوتی تھی جو بال واپس نہیں دیتی تھی۔