چکن اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت سندھ نے نوٹس لے لیا

Mar 10, 2021 | 13:48:PM
چکن اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت سندھ نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت سندھ نے مرغی اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ،پرائس اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے پر انتظامیہ کیوں خاموش ہے ؟ سندھ حکومت نے کمشنرز کراچی سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ قیمت پر اشیاء ضرور یہ کی فروخت کروانا ضلع انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔قیمتوں میں اس قسم کا اضافہ حکومت کا امیج خراب کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پرائس اینڈ کنٹرول نے ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنرز اور کمشنرز کراچی کو فوری کاروائی کی ہدایت کر دی ، اور  پرائس اینڈ کنٹرول کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو طے شدہ داموں پر اشیاء ملنے چاہیے۔کراچی میں چکن اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے دیکھا جارہا ہے،جو کہ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی ہے،یہ ایکٹ 2005 کی بھی خلاف ورزی ہے۔

جو ٹریڈرز ، مینوفیکچررز اور دکاندار قیمتیں بڑھا رہے ہیں،ان کے خلاف کوئی ایکشن سامنے نہیں آیا۔جو بھی قیمتیں بڑھانے میں ملوث ہیں،ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے۔منافع خور اور بلیک ملیر کے خلاف کارروائی کی جائے۔