عدالتیں سوموٹو لے کر منتخب وزیراعظم کو فارغ کرسکتی ہیں:خاقان عباسی 

Mar 10, 2021 | 14:07:PM

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتیں سوموٹو لے کر منتخب وزیراعظم کو فارغ کرسکتی ہیں وہ خاموش ہیں، عمران خان جواب دیں سینیٹر بننے والے سے 70 کروڑ روپے کس نے لئے؟۔مخالفین کو ناکامی  کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب، اینٹی کرپشن اور عدالتیں خاموش ہیں، عمران خان کے دفتر میں 70 کروڑ دیئے گئے ، آپ دیکھیں گے وہ بولے گا ایک دن کس کو 70 کروڑ روپے دیئے۔ نیب ، اینٹی کرپشن اورعدالتیں آج کی کرپشن پر خاموش ہیں، کیا آپ کو آٹے ، چینی کی کرپشن نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص کا ٹرائل چل رہا تھا، اسے حراست میں لے کر جیل میں ڈال دیا گیا۔

مزیدخبریں