(24نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے اپنی پٹیشن کے ساتھ کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے جھوٹے وعدوں سے عوام کو بیوقوف بنانے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 18 مارچ کو عوامی میدان سجے گا جس میں ن لیگ کی فتح ہوگی، حلقے کے لوگ نواز شریف کو جتوائیں گے۔پی ٹی آئی والے عوامی میدان سے بھاگ چکے ہیں، تحریک انصاف والے مقدموں کے پیچھے چھپتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ این 75 الیکشن کو سازش کے تحت چوری کرنے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی نے عدالت میں اپنی درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت شامل نہیں کئے۔