تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں:سعید غنی

Mar 10, 2021 | 15:04:PM
 تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں:سعید غنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے۔صوبے میں تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد ہی بچوں کو بلانے کے پابند ہیں اور یہی سلسلہ مزید جاری رہے گا۔

 این سی او سی میں پنجاب کے کچھ شہروں اور پشاور میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے پر  15 روز کے لئے تعلیمی ادارے موسم بہاراں کی چھٹیوں کے لئے کچھ پہلے ہی بند کئے گئے ہیں۔صوبہ سندھ میں ایسی کوئی تعطیلات نہیں ہوتیں ۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے گزشتہ کے اجلاس میں جو فیصلے ہوئے اسی پر عمل درآمد ہوگا۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ اگر کسی تعلیمی ادارے میں خدانخواستہ کرونا کے کیسز آتے ہیں تو اس کو بند کیا جائے گا۔  تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی اجلاس کے بعد معاون خصوصی وزیراعظم برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے 7 اضلاع میں 2 ہفتوں کیلئے اسکولوں کو بند کیا جارہا ہے۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی این سی او سی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں  2 ہفتوں کیلئے تعطیلات ہوں گی۔