بالی ووڈ کے ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کورونا میں مبتلا

Mar 10, 2021 | 15:11:PM

 (24نیوز)بہترین فلمیں دینے والے بالی ووڈ کے معروف ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وبا کا شکارہوگئے۔فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وبا کا شکارہوگئے۔ ہدایتکار فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اوراسی دوران ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد شوٹنگ میں مصروف تمام کریو بھی قرنطینہ میں چلا گیا ہے جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

واضح رہے  کہ ہدایتکارنے خود کا ٹیسٹ مثبت آنے پرسب سے پہلے اپنی والدہ کا ٹیسٹ کروایا جو کہ منفی آیا۔ ہدایتکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔  واضح رہے کہ گزشتہ روزاداکاررنبیرکا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد عالیہ بھٹ نے بھی اپنا کووڈ ٹیسٹ کروایا تاہم ان کی رپورٹ منفی آئی، لیکن پھر بھی وہ احتیاطی طور پرقرنطینہ میں ہیں۔

مزیدخبریں