سنئیر افسر کی مشکوک سرگرمیاں، رخصت پر بھیج دیا

Mar 10, 2021 | 15:25:PM
سنئیر افسر کی مشکوک سرگرمیاں، رخصت پر بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی سی سی کا ایک سینئر افسر بدعنوانی کے الزامات پر شکنجے میں آگیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں آفیشل کو رخصت پر بھیج دیا گیا ۔

بھارتی ویب سائیٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایک سینئر افسر کی مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات کے لیے برطانیہ کی ایک کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جس نے مختلف ملازمین اور متعلقہ شخصیت کے انٹرویو کئے۔

ابتدائی تحقیقات میں افسر پر آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے معاملات پر اثر انداز ہونے، آئی سی سی میڈیا رائٹس کے معاملے میں مداخلت، ساتھی ملازمین کو ہراساں کرنے سمیت مختلف الزام سامنے آئے ہیں، فی الحال اس آفیشل کو رخصت پر بھیجاگیا ہے،مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔