چھپکلی کا پیچھا۔۔۔ بھارتی پولیس انسپکٹر  سیڑھیوں سے گر کر ہلاک

Mar 10, 2021 | 15:43:PM

(24 نیوز) اپنے گھر میں چھپکلی کا پیچھاکرنے کے دوران سیڑھیوں سے پھسل کر گرنے کے نتیجہ میں ایک بھارتی پولیس انسپکٹر کی موت ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں پیش آیا۔اس انسپکٹر کی شناخت سیشاراؤ کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر  سیشاراؤ  اپنے گھر میں چھپکلی کا  پیچھا کرنے کے دوران سیڑھیوں سے پھسل کر گر گیا، اس وجہ سےاس کو سر پر شدید زخم آئے،اسے فوری طورپر پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اسکی موت ہوگئی۔

مزیدخبریں