(24نیوز)لاہورمیں کینسرکےمرِيضوں نےادویات کی عدم فراہمی پرشدید احتجاج کیا اور کلمہ چوک پر میٹروبس سروس معطل کروادی۔
تفصیلا ت کے مطابق بدھ کی دوپہر ہونےوالےاحتجاج میں موجود مظاہرین کی تعداد 40 سے 50 تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کینسرکی ادویات مفت ملتی تھیں تاہم اب 2 ماہ سے ادویات کی فراہمی نہیں کی جارہی ہےاور اس بندش کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ مظاہرین نےقذافی اسٹیڈیم سٹاپ پر مسافروں کو ميٹرو بسوں سے اتارديا اور میٹرو ٹریک پر ڈھائی گھنٹے تک دھرنا دیا۔
اس دوران اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا وہاں پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے۔مظاہرین کو محکمہ صحت کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ تین سے چار روز میں ان کےمطالبات تسلیم کرتےہوئے ادویات بحال کردی جائیں گی۔