سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف تحریک انصاف میں شامل

Mar 10, 2021 | 15:56:PM

(24 نیوز) ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں بیرسٹر محمد علی سیف نےتحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر محمد علی سیف بطور سینیٹر کل ریٹائر ہورہے ہیں، ان کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے،سات سال قبل بیرسٹر محمد علی سیف نے سابق صدر پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کو چھوڑ کر متحدہ پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزیدخبریں