(24نیوز)3 مارچ کو ہونے والے سینٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تما م امیدواروں کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے48نو منتخب سینیٹرز میں پی ڈی ایم اے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی بھی شامل ہیں نوٹیفیکشن میں فیصل واوڈا کو بھی کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔ ای سی پی نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی سینٹ میں کامیابی کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی تھی۔
تحریک انصاف نے ویڈیو اسکینڈل کی بنیاد پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے بعد ازاں سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی استدعا کو مسترد کردیا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست کو 22 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔