(24 نیوز)ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، بدھ کو ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے بڑھ گئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 3 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 100 گرام سونے کی قیمت 687 روپے اضافے سے 88 ہزار 992 روپے ہے۔