براڈکاسٹرز نے جون میں پی ایس ایل کرانے کی مخالفت کردی

Mar 10, 2021 | 18:13:PM

(24نیوز)براڈ کاسٹرز نے جون میں پی ایس ایل سکس کے انعقاد کی مخالفت کر دی۔
 ذرائع کے مطابق براڈ کاسٹرز کاکہناہے کہ جون میں مالی سال ختم ہونے کی وجہ سے سپانسرز کے پاس بجٹ نہیں ہوگا،سپانسرز کی عدم دستیابی سے پی ایس ایل کو بھاری مالی نقصان ہو سکتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کا جلد سے جلد انعقاد کرے۔
ذرائع کاکہناہے کہ بورڈ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے ٹورز کو ری شیڈول کرے،پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز حکام کے درمیان لیگ کے انعقاد کے حوالے سے ایک اور اجلاس کل ہوگا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران کھلاڑیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر لیگ ملتوی کردی تھی جس پر فرنچائزر کی جانب سے انتظامیہ کو سخت تنقید کانشانہ بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں