ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،انہوں نےآئیسولیٹ کرلیا۔
ڈپٹی سپیکرقاسم سوری کاکہناہے کہ گزشتہ دو سے تین روز سے ہلکاربخاراورسرمیں دردتھا،ٹیسٹ کرانے پر کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ، آپ سب سے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ سب کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھے۔قاسم سوری نے کہاہے کہ کورونا کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں،اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں ۔
میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا ہے دو تین دنوں سے ہلکا سا بخار اور سر میں درد تھا، آپ سب سے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ سب کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھے، براہِ کرم اس تیسری لہر کو سنجیدگی سےلیں اور خاص طور پر اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) March 10, 2021