(24 نیوز)اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کی نامزدگی کااختیار وزیراعظم عمران خان کودیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے رہنماﺅں نے ملاقات کی،جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کیلئے مشاورت کی گئی،ملاقات میں زبیدہ جلال، خالد مقبول صدیقی اورطارق بشیرچیمہ موجودتھے،پرویز خٹک،شفقت محمود شبلی فرازاور اسدعمر بھی ملاقات میں شریک ہوئے،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اتحادی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہارکیا ،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
اتحادیوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ امیدوار کی نامزدگی کااختیاروزیراعظم کودیدیا
Mar 10, 2021 | 19:10:PM