(24نیوز)جماعت اہلسنّت پاکستان کے تحت ملک بھر میں بھی معراج الانبیا ء27ویں شب رجب المرجب کل(جمعرات) نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔
شہر شہر محافل ذکر معراج منعقد ہو ںگی۔ علمائے کرام سرکارکے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کریں گے ۔ مساجد میں محافل ذکرو نعت ،قصیدہ بردہ،قصیدہ معراجیہ، درود شریف ، صلو ة تسبیح، نوافل اور خصوصی دعا¶ں کااہتمام کیا جائے گا ۔
کراچی میںشب معراج النبیا کا مرکزی اجتماع جامع مسجد میمن مصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن )میں بعد نماز عشاءمنعقد ہوگا ۔ اجتماع سے امیر جما عت اہلسنّت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری خطاب فرمائیں گے ۔
جما عت اہلسنّت کے رہنماﺅں نے کہا کہ یوم معراج النبی کے موقع پر سکیورٹی ادارے مساجد و دیگر مقامات پر منعقدہ اجتماعات کی سیکیورٹی یقینی بنائیں نیزمقامی انتظامیہ بلدیاتی ادارے مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔