(24 نیوز)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کو جنم دینے کے بعد نیا روپ دھار لیا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ دنوں اداکارہ کرینہ کپورکے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد ایک بار پھر کپور اور پٹودی خاندان میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی ۔اداکارہ نے بیٹے کی پیدائش کے بعد اب ایک بار پھر فلم نگری میں واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ اب انہوں نے ایک نیا روپ بھی دھار لیا ہے۔کرینہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بال کٹوالیے اور بالکل نیا روپ دھار لیا ہے۔
اداکارہ نے بال کٹوانے کے بعد کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں مزید کندھے پر بچوں کے ڈکارنے کیلئے استعمال ہونے والے کپڑوں اور ڈائپرز کیلئے تیار ہوں۔دوسری جانب اداکارہ کے نئے روپ کی مداح بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔