اسلام آباد:جرگے کے دوران فائرنگ، سابق چیئرمین سینیٹ کے بیٹے سمیت2 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون میں جرگے کے دوران فائرنگ سے نیئر بخاری کے بیٹے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوہسار کے علاقے سیکٹر ای سیون میں جرگے کے دوران فائرنگ ہو گئی جس سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والوں میں پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق چیئرمین سینٹ نیئربخاری کا بیٹا جرار بخاری زخمی ہو گیا، جرار بخاری کو شفا ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ سے ایک اور شخص ملک متین بھی زخمی ہوا،ملک متین کو پولی کلینک منتقل کردیا گیا، دونوں کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔