آرمی چیف سے ازبک وزیرخارجہ کی ملاقات ،اچھے تعلقات کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

Mar 10, 2021 | 20:06:PM
آرمی چیف سے ازبک وزیرخارجہ کی ملاقات ،اچھے تعلقات کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف نے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے ۔ 
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ افغان امن عمل اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
 دونوں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے لئے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا ۔ازبک وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام بالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔