(24نیوز)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی کا سیدو شریف میں گراسی گراونڈ کا دورہ۔ ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے کرکٹ گراونڈ کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے چیئرمین ڈیڈیک کو بریفنگ دی۔
کرکٹ گراونڈ کی تعمیر میں پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے فضل حکیم خان کا ریجنل سپورٹس آفیسر کو ڈیزائن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع سوات اور ملاکنڈ ڈویڑن میں کھیلوں کے حوالے سے نوجوانوں میں خاصا ٹیلنٹ موجود ہے،اس ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، کالام اور سیدو شریف میں کرکٹ سٹیڈیمز کی تعمیر سے یہاں کے لوگوں کو نہ صرف صحت مندانہ سرگرمیوں اور تفریح کے مواقع میسر ہوں گے بلکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے بھی موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سپورٹس ایونٹ منعقد ہونے سے سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔
چیئرمین ڈیڈیک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن اور خواہش کے عین مطابق سیدو شریف کے گراسی کرکٹ گراونڈ کو جدید طرز پر تعمیر کر رہے ہیں، جس کی ڈیزائننگ آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، اس منصوبے پر 470 ملین روپے لاگت آئے گی، اور یہ اپنی نوعیت کا منفرد سٹیڈیم ہو گا۔
اس کے علاوہ سیدو شریف میں جدید بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے جس پر 100 ملین روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ کرکٹ اور بیڈمنٹن کے ساتھ ساتھ ضلع میں قومی کھیل ہاکی کو بھی فروغ دے رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے ہاکی گراو¿نڈ کی تعمیر بھی کی جارہی ہے جس پر 100 ملین روپے خرچ ہوں گے۔ا
ن کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں اور نوجوانوں پر پیسہ خرچ کر کے اور ان کے لئے مواقع پیدا کر کے ہی اصل ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے گا۔ فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ دہائیوں بعد خیبرپختونخوا میں سپورٹس پر توجہ پہلی بار پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت میں دی گئی اور وزیر اعلی محمود خان کے ان اقدامات کے تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے سپورٹس سہولیات کو دور دراز علاقوں تک وسعت دے رہے ہیں۔