(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالے جانے کے بعد کہے گئے تاریخی جملے ’آپ نے گھبرانا نہیں‘ پر اب فلم بن رہی ہے مگر اس کے گیت نے بھی مقبو لیت کی بلندیو ں کو چھوناشرو ع کر دیا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق وزیر اعظم عمران خان کے اس جملے پر کئی اداکاروں اور فنکاروں نے مزاحیہ ویڈیوز اور میمز بھی بنائیں جب کہ عام افراد بھی ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ پر میمز بناتے رہتے ہیں۔
اب گلوکار و موسیقار سعد علوی نے وزیر اعظم عمران خان کے اسی جملے پر گانا بھی تیار کر ڈالا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔
اس گیت کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہر ایک مصرع کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی آواز میں مذکورہ جملے کو شامل کیا گیا ہے۔گانے میں عوام کو بتایا گیا ہے کہ اگر صابن مہنگا ہوجائے تو انہوں نے اسے استعمال نہیں کرنا اور آٹا مہنگا ہوجائے تو انہوں نے کھانا نہیں کھانا‘۔
گانے کے ہر مصرع کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کہے گئے الفاظ ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ کو موسیقی کے ساتھ سنایا جاتا ہے۔مذکورہ گانے کی ویڈیو کو معروف صحافیوں اور سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے شیئر کیا تو عام افراد نے بھی اسے شیئر کیا اور اس کی تعریفیں کی جانے لگیں۔‘ گانے کی تعریفیں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے بھی کی جب کہ عام افراد نے گانے کو تنقیدی تناظر میں شیئر کرکے حکومت پر تنقید کی۔