(24 نیوز)فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی کے بعد جے یو آئی نے اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام نے فیصل واوڈا کی خالی کردہ نشست این اے 249 پرضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے یوآئی ضلع غربی کی شوریٰ نے مشاورت کے بعد چار نام صوبائی جماعت کو بھجوادئیے ۔صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشدمحمودسومرو، سابق ایم پی اے مولانا عمرصادق،سابق رکن سندھ اسمبلی حافظ نعیم اور ڈاکٹرعطا الرحمن کا نام شامل ہے۔
فیصل واوڈا کی نشست پر جے یو آئی کا بھی اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ
Mar 10, 2021 | 20:57:PM