(24 نیوز)دبنگ اد اکار ،با لی وڈ کی شا ن سلمان خان اتنے غریب تھے کہ سکول فیس نہ ادا کرنے کی وجہ سے سزا کا سامنا کرنے پر بھی مجبو ر ہو ئے۔
اس بات کا انکشا ف انہوں نے ایک انٹر ویو میں کیا انہوں نے بتایا کہ جبکہ وہ چوتھی جماعت میں تھے تو اسکول کی فیس نہ بھرنے پر انہیں کلاس سے باہر کھڑا کردیا گیا تھا۔
سلمان نے بتایا کہ جب ان کے والد کام سے لوٹ رہے تھے تو انہوں نے سلمان کو کلاس کے باہر کھڑا دیکھا اور پوچھا کہ ’اب تم نے کیا شرارت کردی؟‘ جس پر سلمان نے کہا کہ ’پتہ نہیں ڈیڈی کیوں پرنسپل نے مجھے کلاس سے باہر نکال دیا، میں پورا دن یہیں کھڑا رہا ہوں‘۔سلمان کے والد یہ سن کر سیدھا پرنسپل کے پاس گئے اور وجہ پوچھی جس پر پرنسپل نے کہا کہ اسکول کی فیس نہ بھرنے کی وجہ سے سلمان کو باہر کھڑا کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سلیم خان نے کہا کہ ’اسکول کی فیس بھرنا اس کی نہیں میری ذمہ داری ہے، آپ کو اسے کلاس میں رکھنا چاہیے، میرے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے، میں فیس بھردوں گا لیکن ابھی اگر آپ نے سزا دینی ہے تو مجھے دیجئے‘۔یہ کہہ کر سلیم خان، سلمان کی جگہ باہر جاکر کھڑے ہوگئے۔