بیٹی صبر کرو۔۔جذباتی ہونے پر نواز شریف کی مریم کوہدایت

Mar 10, 2021 | 21:05:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ۔نائب صدر مریم نواز نے دبے لفظوں میں پیپلز پارٹی پر تنقید کر دی ۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں  مریم نواز نے دبے لفظوں میں پاکستان پےپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ حکومت کے خاتمے کےلئے بنا ئی ہے۔ اقتدار کےلئے نہیں ،ہمارا اولین مقصد اس حکومت سے چھٹکارا ہے، پی ڈی ایم کے مقاصد کے حصول کےلئے مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہیں ۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کو بڑا دھچکا دیا ، پنجاب میں وزیر اعلیٰ بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا ہمیں کیا فائدہ ہے،اگر ق لیگ نے ہی بزدار کی جگہ لینی ہے تو وہ تو پہلے ہی حکومتی اتحادی ہے۔ 
مریم نے کہاپنجاب میں ہم بھی آگئے تو کیا ان کا گند دو سال میں صاف کرسکیں گے؟مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ ہتھ ہولا رکھواتنا سخت مت بولا کریں، اس ملک اور میرے خاندان والد کے ساتھ جو کیا گیا۔ کیا اس پر خاموش رہوں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
 مریم نواز کے جذباتی بیان کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی سیاست صبر و تحمل اور برداشت سے ہوتی ہے غصے سے نہیں ۔

مزیدخبریں