اسلام آباد میں کل آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

Mar 10, 2021 | 21:18:PM
 اسلام آباد میں کل آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد میں کل آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے،بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
 محکمہ موسمیات نے موسم کا احوال بتاتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں راولپنڈی، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے،بھکر، خوشاب، سرگودھا، جھنگ اور فیصل آباد میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ بعض مقا مات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملتان اور ڈی جی خان میں آندھی چلنے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا میں ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، کوہستان، بونیر، شانگلہ، پشاور، چارسدہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اسی طرح مردان، صوابی، سوات، مالاکنڈ دیر، چترال، ڈی آئی خان، بنوں کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہاکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، کوہستان، بونیر، شانگلہ، سوات، مالاکنڈ اور دیر میں بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں کل موسم خشک رہے گا،شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، سبی، چمن اور قلعہ سیف اللہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،

محکمہ موسمیات نے کہاکہ ہے کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے،

آج ریکارڈکئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی04، کالام، گوپس منفی01 اور سکردو میں 00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد 11، لاہور 17، کراچی 21، پشاور 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کوئٹہ 09، گلگت 05، مظفر آباد 09، مری 05، فیصل آباد 15، ملتان 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔