حکمرانو ہتھ ہولا رکھو۔۔۔جان بچانے والی ادویات پھر مہنگی کر دی گئیں

Mar 10, 2021 | 21:36:PM
 حکمرانو ہتھ ہولا رکھو۔۔۔جان بچانے والی ادویات پھر مہنگی کر دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھرہوشربا اضافہ کردیاگیا، شوگرانسولین کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھ گئی،نئی قیمت ساڑھے 6ہزارکردی گئی۔
پاکستان ڈرگ لائر فورم کے عہدیدار نورمہرکے مطابق ڈریپ کی منظوری کے بغیر ہی کئی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔شوگر کی دوالینٹس پین کی قیمت میں ایک ہزارروپے کا اضافہ کردیاگیاہے ، جس کے بعدشوگر کی انسولین اب5500 کی بجائے 6500 روپے کی ملے گی۔
انہوں نے بتایاکہ معدے کی دوا رائزک کی قیمت 245 سے بڑھا کر 280 روپے کردی گئی ہے۔