آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم دورے پربحرین پہنچ گئے، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

Mar 10, 2021 | 21:47:PM

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بحرین پہنچ گئے، آرمی چیف نے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر فیلڈمارشل محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سمیت کمانڈر سکیورٹی ایڈوائزرز سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سکیورٹی تربیت میں بہتری کیلئے تعاون کی پیشکش کی،اس کے علاوہ پاکستان اور بحرین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے، مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل، بارڈر سکیورٹی اور دیگر امور پر گفتگوہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صورتحال سے متعلق کثیرالملکی وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے،ملاقاتوں میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدبھی شریک ہوئے،ان کے علاوہ برطانوی چیف آف ڈیفنس ،برطانوی ہائی کمشنر ،افغان این ایس ایڈوائزر، آرمی اور این ڈی ایس سربراہ بھی موجودتھے۔

مزیدخبریں