کینسر کے مریضوں کی مفت دوائی بند کرکے حکومت خود کینسر بن چکی ۔۔مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے کینسر کے مریضوں کے لئے مفت دوائی بند کردی، حکومت خود پاکستان کے لیے کینسر بن چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر کے مفت علاج کے نام پر چندہ خور عناصر نے اقتدار میں آکر کینسر کے مریضوں کے سرکاری علاج کا حق بھی چھین لیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر ا علیٰ شہباز شریف کے دور میں کینسر کے مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں سے مفت ادویات فراہم کی جاتی تھیں جسے موجودہ دور میں بند کردیا گیا،حکومت کے اس اقدام پر مریضوں نے کچھ کرصہ پہلے احتجاج بھی کیا تھا۔
کینسر کے مریضوں کے لیئے مفت دوائی اس حکومت نے بند کی جو خود پاکستان کے لیئے کینسر بن چکی ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 10, 2021
کینسر کے مفت علاج کے نام پر چندہ خور عناصر نے اقتدار میں آکر کینسر کے مریضوں کے سرکاری علاج کا حق بھی چھین لیا ۔ pic.twitter.com/4o76DJJUVy