اسرائیلی وزیراعظم کل عرب ملک کا پہلا دورہ کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کل متحدہ عرب امارات کے اپنے پہلے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے گزشتہ ماہ اپنا دورہ امارات ملتوی کر دیا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے فوری طور پر اس دورے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
اگست 2020 میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ ہوا تھا۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں ہوا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری بھی دی تھی۔