(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا، کور کمیٹی کا اجلاس کل سہ پہر4 بجے وزیراعظم ہاﺅس میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر غور ہوگا،اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا
Mar 10, 2021 | 22:06:PM