کورونا کا پھلاﺅ۔۔دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق۔۔سمارٹ لاک ڈاﺅن بھی لگیں گے

Mar 10, 2021 | 22:08:PM
  کورونا کا پھلاﺅ۔۔دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق۔۔سمارٹ لاک ڈاﺅن بھی لگیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)نے اسلام آباد کے دفاتر میں 50 فیصد حاضری برقرار رکھنے پر دوبارہ اتفاق اور ملک کے 9 شہروں کے تعلیمی اداروں میں 15 تا 28 مارچ تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقی صوبے اپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کرینگے، تفریحی پارک ملک بھر میں شام 6 بجے بند جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے باہر بیٹھ کر کھانے کی اجازت ہوگی۔
 بدھ کو وفاقی وزیر شفقت محمود اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور ایس او پیز کے بارے میں گفتگو، تفریحی مقامات، ہوٹل، شادی ہال اور دیگر انڈسٹریز کی بحالی پر بھی مشاورت کی گئی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اسلام آباد کے دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق کیا گیا ہے، تفریحی پارک ملک بھر میں شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ بند مقامات پر تقریبات کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 15 مارچ سے 15 اپریل تک پابندی برقرار رہے گی، تاہم نظرثانی کرکے 12 اپریل کو مزید فیصلے کئے جائیں گے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بیماری کے پھیلاو¿ کے تناسب سے اسمارٹ لاک ڈاو¿ن لگاتے رہیں گے، شہری گھر سے باہر ماسک ضرور استعمال کریں، ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے باہر بیٹھ کر کھانے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی۔