بجلی مہنگی یا سستی؟اعدا دو شمار میں بھید کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیپرا نے کے الیکٹرک کی 11 مہینوں کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا، 6 مہینوں کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی اور پانچ کے تحت سستی ہوگی۔
تفصیلا ت کے مطا بق مجموعی طور پر پلڑا صارفین کے حق میں رہے گا اور کراچی کے شہریوں کو 2 ارب 35 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی جولائی 2019 سے مئی 2020کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا۔جولائی، اگست ، ستمبر ، اکتوبر 2019 اور جنوری، فروری 2020کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 10 پیسے سے لیکر ایک روپے 75پیسے تک مہنگی ہو گی جبکہ نومبر، دسمبر 2019اور مارچ، اپریل، مئی 2020 کے دوران بجلی 78پیسے سے 2روپے 12پیسے تک سستی ہوگی۔کے الیکٹرک کے صارفین کو بجلی سستی اور مہنگی ہونے کا اضافہ اور کمی مارچ ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں منتقل ہو گی۔ نیپرا کے مطابق گیارہ مہینوں کی ان فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں کا فیصلہ کورونا کے باعث روکا گیا تھا۔