(24نیوز)گلگت بلتستان کورونا سے پاک ہو گیا جہاں آج کورونا کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4959 تک پہنچ گئی تھی تاہم کورونا سے متاثرہ 3 زیر علاج صحت یاب ہو گئے جبکہ آج گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی ایکٹیو کیس سامنے نہیں آیا۔
گلگت بلتستان کے محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر اب تک 206 سیاحوں سمیت 4855 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کورونا سے اب تک گلگت بلتستان میں 103 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم آج پہلی مرتبہ علاقے میں کورونا کو کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔
گلگت بلتستان کورونا وائرس سے پاک ہوگیا، محکمہ صحت کا دعویٰ
Mar 10, 2021 | 23:02:PM