(24 نیوز)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے جہاز کی شکل کے غبارے کو قبضے میں لیا تو سو شل میڈیا بپر ایک نیا محاذ گرم ہو گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق پی آئی اے کےرنگوں والے غبارے کو مقبوضہ وادی کے سیکٹر ہیرانگر سوترا چَک میں دیکھا گیا تھا۔ابتدائی طور پر اس کی نشاندہی گائوں کے افراد نے کی اور پولیس کو اس سے آگاہ کیا ، بعد ازاں انتظامیہ نے اس غبارے کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔
بھارتی انتظامیہ کی جانب سے پی آئی اے جیسے غبارے کو قبضے میں لینے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
An aircraft-shaped balloon with 'PIA' written on it landed in Sotra Chak village of Hiranagar sector yesterday evening. The balloon was taken into custody by police: Jammu and Kashmir Police pic.twitter.com/GVGWmhesYl
ڈینس نے لکھا کہ بھارتی مسلح افواج پائن کے درختوں پر بمباری،جاسوس کبوتروں کو گرفتار کرے، لیفٹیننٹ کرنل دھونی کو ٹائٹل دینے اور غبارے گرانے میں ماہر ہیں۔
صفیہ نے غبارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
مینگو لسی نے یہ نکتہ اٹھایا کہ بھارتی پولیس ایک غبارے کو گرفتار کرلے گی لیکن سڑکوں پر آزادی سے گھومتے ہزاروں ریپسٹس کو نہیں گرفتار کرے گی۔
نو کانٹیکسٹ نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ 'انہیں ہمارا خفیہ ہتھیار مل گیا'۔