چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ انتخابات، وزیراعظم متحرک، فروغ نسیم کو امریکا سے واپس بلا لیا

Mar 10, 2021 | 23:40:PM

(24نیوز)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات کے معاملے پروزیر اعظم عمران خان متحرک ہوگئے اورامریکہ میں موجود وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو وطن واپس بلا لیا گیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ فروغ نسیم نے وطن واپسی کا ٹکٹ کرا لیا،وفاقی وزیر قانون آج رات امریکا سے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے، وطن واپس آکر 12 مارچ کو فروغ نسیم اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ وزیر اعظم کے اہم ٹاسک پر امریکا گئے تھے۔

مزیدخبریں