(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن امام الحق کو مذاق مذاق میں تھپڑ دے مارا تھا جس کا انہوں نے حساب برابر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز مارنوس لابوشین کی جانب سے کھیلی جانے والی گیند فیلڈنگ پر موجود امام الحق کے کندھے پر لگ گئی جس کے بعد اُن کا چیک اپ کروانے کیلئے فزیو کو بُلایا گیا لیکن وہ بالکل ٹھیک تھے،
اس دوران شائقین کرکٹ کو کپتان بابر اعظم اور امام کی دوستی اپنے عروج پر ملی یہ جوڑی اپنے کیریئر کے آغاز سے تقریباً ایک ساتھ میچزکھیل رہی ہےاور یہ دونوں اکثر مذاق کرتے رہتے ہیں۔
امام الحق کو گیند لگنے کے بعد ایک مضحکہ خیز لمحہ دیکھنے میں آیا جہاں بابر کا امام کو دوستانہ تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا گیا،اس خوشگوار لمحے سے کمنٹیٹرز بھی محظوظ ہوئے جبکہ فواد عالم نے بھی ہنستے ہوئے کپتان کو روکناچاہا۔
خاتون کمنٹیٹر عروج ممتاز نے ٹوئٹ کیا کہ امام نے بابر سے اپنا بدلہ بعد میں لے لیا ہوگا، جس پر بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے کہا کہ وہ بابر کے دوستانہ تھپڑوں کا بدلہ لے چکے ہیں۔
خیال رہے کہ راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سریز ایک دلچسپ واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آئی، نسیم شاہ کی بال پر آسٹریلوی کھلاڑی مارنس نے لیگ سائیڈ پر زور سے شاٹ کھیلا مگر بال پاس فیلڈنگ پر موجود امام الحق کے کندھے پر لگی۔ گیند لگنے پر وہ ادھر ہی گر پڑے بعد ازاں فواد عالم اور کپتان بابراعظم ان کے پاس آئے، بابر نے گلے لگا کرتسلی دی اور مذاق میں ان کےسر پر تھپڑ مارا اور مسکراتے واپس فیلڈنگ پر چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نوکری کیلئے انٹرویو۔ فیکٹری میں حاملہ خاتون کیساتھ ایسا واقعہ پیش آیا کہ دل دہل جائے