روس کا یوکرین پر کیمیائی حملہ ،امریکا نے خبر دار کردیا

Mar 10, 2022 | 10:10:AM

(ویب ڈیسک)امریکا نے یوکرین پر روس کے کیمیائی حملے کا خدشہ ظاہر کردیا کہا کہ روس یوکرین پر کیمیائی حملہ کرسکتا ہے ،ہمیں اس کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے یوکرین کو فوجی، انسانی اور اقتصادی امداد فراہم کرنے کے لیے 10 بلین ڈالر کے بجٹ کی درخواست کی تھی۔ تاہم، ڈیموکریٹک اور ریپبلکن قانون سازوں کی بھرپور حمایت کے ساتھ، رقم بڑھ کر 13.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔امریکی صدر بائیڈن نے کہاتھا کہ ’ہم ظلم، جبر اور پرتشدد کارروائی کے خلاف یوکرین کی حمایت کرنے جارہے ہیں۔
امریکی پریس سیکرٹری  جین ساکی نے کہا کہ یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کی ترقی کے بارے میں روس کے دعوے ’بے بنیاد‘ ہیں۔ یہ جھوٹے دعوے روس کی طرف سے ایک ’واضح چال‘ ہیں تاکہ مزید پہلے سے منصوبہ بند ی اور بلا اشتعال حملوں کو صحیح ٹھہرایا جا سکے۔ جین ساکی نے کہا کہ امریکہ نے یوکرین میں ممکنہ روسی کیمیائی حملے سے خبردار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خنزیر کے دل کی پیوندکاری کروانے والا شخص چل بسا

مزیدخبریں