وزیراعظم کا ایک اور یو ٹرن۔بجلی 5روپے سستی کرنے کے بعد6 روپے مہنگی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق نیپرا نے بجلی 5 روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔اضافہ مارچ کے بلوں میں ظاہر کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ امیر ہ میر کے نئے گانے "عشق بے پناہ" کے چرچے
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوگا ۔
نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا ہے ۔اقدام کا مقصد پاور سیکٹر میں سبسڈی کا از سو نو تعین کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت یا اپوزیشن؟ چھینہ گروپ کس کے ساتھ؟ بڑی خبر آ گئی