روس کے حملے کا خدشہ ۔۔امریکا نے اپنا دفاعی نظام پولینڈ منتقل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا نے پولینڈ پرروس کے حملے کے خدشے کے پیش نظر اپنا دفاعی نظام پولینڈ منتقل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ دو پیٹریاٹ بیٹریوں کو جرمنی سے پولینڈ کے خفیہ مقامات پر منتقل کیا گیا ،پینٹاگون نے زمین سے فضا میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والی دو پیٹریاٹ بیٹریوں کو پولینڈ منتقل کیا ہے ۔امریکا نے نیٹو کے آرٹیکل 5 کے تحت پولینڈکی اجازت کے بعداپنا دفاعی نظام متعین کیا ہے۔امریکا نے اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پیٹریاٹ بیٹریوں کی تعیناتی خالصتا دفاعی مقاصد کے لئے کی گئی ہے اور ان کے ذریعے سے امریکا اور اس کے نیٹو اتحادیوں کو درپیش ممکنہ خطرات سے نمٹا جائے گا۔
روسی صدر ولادی میر پوتین کی جانب سے دو ہفتے قبل یوکرین پر فوجی حملہ کردیا گیا تھا ۔روس دو ہفتے سے مسلسل یوکرین پر حملے کررہا ہے ۔ پولینڈ نے کچھ روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کی فضائیہ اپنے تمام مگ 29 طیارے جرمنی کے ہوائی اڈے پر امریکا کے حوالے کرنے کو تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روس کا یوکرین پر کیمیائی حملہ ،امریکا نے خبر دار کردیا