تحریک عدم اعتماد،اسپیکر کے پاس کسی کو ووٹ سے روکنے کا حق نہیں ، قانونی ماہرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قانونی ماہرین نے تحریک عدم اعتماد اور ووٹ کے حق سے متعلق کہا کہ سپیکر کے پاس کس رکن کو ووٹ سے روکنے کا اختیار نہیں۔
ماہر قانون رضا ربانی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کا اطلاق عملی اقدام کے بعد ہوتا ہے،سپیکر کو کسی بھی رکن کے خلاف کاروائی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانا ہو گا،سپیکر کی رولنگ آئین کو اوور رائٹ نہیں کر سکتی۔رضاربانی نے کہا کہ سپیکر کو یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی بھی رکن کے ووٹ کو گننے سے انکار کرے۔ان کا کہناتھا کہ سپیکر کو کسی کی بھی رکنیت کالعدم کرنے کا اختیار نہیں،ممبر کی رکنیت سے متعلق فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کاعوام کو جھٹکا۔بجلی 10 فیصد مہنگی کرنیکا فیصلہ